مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری، مریم کو بتائیں ایپ سے 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟

مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری، مریم کو بتائیں ایپ سے 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟

مریم کو بتائیں ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی معاونت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے، درخواست منظور ہونے پر اہل افراد کو جاز کیش کے ذریعے رقم فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے  مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت مالی معاونت کے خواہش مند شہری موبائل ایپ یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اہل اور منظور شدہ درخواست گزاروں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جس سے ضرورت مند شہریوں کو مالی مشکلات سے نمٹنے میں مدد مل سکے گی۔

ایکس پر مریم کو بتائیں  کے آفیشل پیج پر جاری کردہ معلومات کے مطابق درخواست کی منظوری کے بعد شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر جاز کیش کی جانب سے تصدیقی پیغام موصول ہوگا، جس میں رقم وصول کرنے کے لیے پن کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

 ;خدمت کی سیاست کے سامنے منفی بیانیہ ناکام ، ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر مریم نواز کا اہم پیغام جاری

درخواست منظور ہونے کے بعد شہری اپنے قریبی جاز کیش سینٹر پرجا کر ضروری تصدیقی عمل مکمل کروا سکتے ہیں۔ تصدیق کے بعد انہیں 15 دن کے اندر 10 ہزار روپے کی مالی معاونت وصول کرنا ہوگی۔

پروگرام کے تحت درخواست دینے کے لیے شہری مریم کو بتائیں موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں یا متعلقہ سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رقم وصول کرنے کا طریقہ

درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کرواتے وقت اپنا درست اور فعال موبائل نمبر فراہم کریں تاکہ منظوری کی صورت میں جاز کیش کا تصدیقی پیغام اور پن کوڈ موصول ہو سکے۔ رقم وصول کرتے وقت جاز کیش سینٹر پر تصدیق کا عمل مکمل کرنا ضروری ہوگا۔

اس اقدام سے مالی معاونت کے مستحق شہریوں کو گھر بیٹھے درخواست دینے کی سہولت میسر آئے گی اور منظوری کے بعد انہیں جاز کیش کے ذریعے 10 ہزار روپے کی امداد حاصل ہو سکے گی۔

editor

Related Articles