امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر لی ،معاملہ گھمبیر ہونے لگا

امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر لی ،معاملہ گھمبیر ہونے لگا

امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس دوران ایرانی ردعمل کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے فائرنگ یا کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے کسی بھی جہاز کو پیشگی اجازت درکار ہوگی، بصورت دیگر ایسے جہاز کو روکا، اس کا راستہ تبدیل کیا یا اسے اپنی تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندری نقل و حرکت کو مکمل کنٹرول میں رکھنا ہے، اور کسی بھی غیر مجاز جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر نیا اختلاف، پوپ لیو کے بیان پر ٹرمپ برہم ، تنقید کے تیر چلا دیے

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے نفاذ کے وقت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی 13 اپریل کو صبح 10 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے شروع کی گئی، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے بنتا ہے، اور اسی وقت سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور خارج ہونے والی تمام سمندری آمدورفت پر پابندی نافذ کر دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *