کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں افسوسسناک حادثہ پیش آیا جہاں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں لڑکیاں بہنیں تھیں ، دونوں لڑکیاں بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں۔