ایران کے پاس کوئی پیسہ نہیں، فوجی تنخواہوں سے محروم ہیں، آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے، ٹرمپ

ایران کے پاس کوئی پیسہ نہیں، فوجی تنخواہوں سے محروم ہیں، آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور واشنگٹن اس کنٹرول کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے امریکی بحری ناکہ بندی کو فولادی دیوار قرار دیا ہے۔

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور ان کے خیال میں امریکا اسے برقرار رکھے گا۔ انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو انتہائی مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اس کے مقابلے کے لیے کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں۔

فولادی دیوار

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو ہر طرف سے وال آف اسٹیل یعنی فولادی دیوار قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ایران اس صورتحال کے سامنے بے بس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے خفیہ بٹن کا راز کیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ایرانی فوج پر تنقید

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے پاس بحریہ اور فضائیہ نہیں رہی، جبکہ باقی ماندہ ایرانی فوجی بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب، آئی آر جی سی، کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا کہ یہ فورس شدید نقصان سے دوچار ہے اور اس کے اہلکار فرار ہورہے ہیں۔

ایرانی قیادت پر بھی سوال

ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت کو بھی غیر یقینی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی قیادت کی صورتحال واضح نہیں۔ انہوں نے ایران کی مالی اور معاشی صورتحال پر بھی سخت الفاظ استعمال کیے۔

ایران کے پاس صرف جعلی خبریں ہیں

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس مالی وسائل نہیں اور ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، انہوں نے ایران میں مہنگائی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 300 فیصد قرار دیا اور کہا کہ صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔

ایران اب پہلے جیسا نہیں

ٹرمپ نے ایران کو مشرق وسطیٰ کا غنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی صورتحال بدل چکی ہے۔ ان کے بقول ایران صرف باتیں کرتا ہے اور عملی اقدام نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر Praise be to Allah کے الفاظ بھی استعمال کیے اور اپنے نام کے ساتھ امریکی صدر کی حیثیت سے بیان جاری کیا۔

editor

Related Articles