ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے دارالحکومت میں واکنگ اور ہائیکنگ ٹریلز کو ایک روز کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور پولیس کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست 2026 کو اسلام آباد کے ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4 اور ٹریل 5 عوام کے لیے بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ سیدپور ولیج کے عقب میں واقع ٹریل بھی 13 اگست کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہریوں کو مذکورہ ٹریلز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ٹریلز کی بندش پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں اور پولیس کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن کی کاپی آئی جی پولیس، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے تاکہ ٹریلز کی بندش کے فیصلے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو بھی ٹریلز کی بندش کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 13 اگست کو مقررہ ٹریلز کی بندش کے حوالے سے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔