اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 13 اگست 2026، جمعرات کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

راولپنڈی کے علاقوں میں بندش

راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک باسالی، اولڈ روات، AOWHS، سپارکو اور CWO فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی معطل رہے گی۔

جہلم میں مختلف فیڈرز متاثر

جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک انڈسٹریل، چمالہ، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، F-2 (چپ بورڈ)، لنگرپور، پکھوال اور F-10 (کالا بیس) فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئیسکو کا 12 اگست کو بجلی بندش کا شیڈول جاری، مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی معطل رہے گی

چکوال میں 6 گھنٹے بجلی بند

چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمال وال اور مینگن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

GSO سرکل کا شیڈول

GSO سرکل میں بھی مختلف مقامات پر بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 132KV GSS روات II پاور ٹرانسفارمر T-1 پر کام کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔

اسی طرح صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی-برہان سے متعلقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

کہوٹہ، واہ اور دیگر علاقے

آئیسکو کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی-پلندری، 132KV نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

وقت سے پہلے بجلی بحال ہونے کا امکان

ترجمان آئیسکو کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بجلی کی بندش ضروری مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث ہوگی، اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول وقت سے پہلے بحال کی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles