پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 94 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 13 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 13 اگست تک ہوگا۔ نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور سابقہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

حالیہ ردوبدل کے نتیجے میں پیٹرول صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر معمولی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

Related Articles