ٹکٹ کی فیس ہی 1 لاکھ 63 ہزار روپے، بگ بینگ کنسرٹ نے سنگاپور میں دھوم مچا دی

ٹکٹ کی فیس ہی 1 لاکھ 63 ہزار روپے، بگ بینگ کنسرٹ نے سنگاپور میں دھوم مچا دی

سنگاپور میں جنوبی کوریا کے معروف K-pop گروپ بگ بینگ (BIGBANG) کے 20ویں سالگرہ کنسرٹ کے لیے مداحوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

ٹکٹوں کی شدید طلب کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آن لائن قطار میں 5 لاکھ سے زائد افراد شامل ہوگئے، جبکہ بعض Help-To-Buy سروسز نے ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد کے لیے 750 سنگاپور ڈالر تک فیس طلب کی ہے۔

ٹکٹوں کے لیے طویل قطار

بگ بینگ کے سنگاپور کنسرٹ کی پری سیل 11 اگست کو شروع ہوئی، آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم پر ورچوئل قطار میں لوگوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ VIP ممبرشپ پری سیل بھی چند گھنٹوں بعد مکمل طور پر فروخت ہوگئی۔

750 ڈالر تک اضافی فیس

ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بعض تھرڈ پارٹی Help-To-Buy سروسز مداحوں کی جانب سے آن لائن قطار میں شامل ہونے اور ٹکٹ خریدنے کی کوشش کرتی ہیں، موجودہ غیر معمولی طلب کے باعث ایسی سروسز کی فیس 110 سے بڑھ کر 750 سنگاپور ڈالر تک پہنچ گئی ہے،یہ رقم کنسرٹ ٹکٹ کی قیمت سے الگ ہے، یعنی مداح کو ٹکٹ کی اصل قیمت کے علاوہ ٹکٹ خریدنے میں مدد کی فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

اصل ٹکٹ کتنے کا ہے؟

بگ بینگ کے سنگاپور کنسرٹ کے سرکاری ٹکٹوں کی قیمت 158 سے 498 سنگاپور ڈالر کے درمیان ہے، تاہم شدید طلب کے باعث بعض افراد اضافی رقم دے کر ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کنسرٹ کب ہوگا؟

بگ بینگ کا 20ویں سالگرہ کنسرٹ 17 اکتوبر 2026 کو سنگاپور کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا،سنگاپور میں فی الحال بگ بینگ کا صرف ایک کنسرٹ اعلان کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی محدود دستیابی نے مداحوں کی طلب مزید بڑھا دی ہے، بعض آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارمز پر پری سیل شروع ہونے کے فوراً بعد ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کی کوششیں بھی سامنے آئیں۔

بگ بینگ کی واپسی

بگ بینگ 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر عالمی دورے پر ہے گروپ کی واپسی نے پرانے اور نئے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کیا ہے، جبکہ سنگاپور میں ٹکٹوں کے حصول کے لیے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ورچوئل قطار نے اس مقبولیت کو نمایاں کردیا ہے

editor

Related Articles