کراچی کے شہریوں کے لیے پانی اور سیوریج کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نئے ٹیرف کی منظوری
نئے ٹیرف کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کے بعد کراچی کے شہریوں کو پانی اور سیوریج کی مد میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ ماہانہ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
رہائشی پلاٹس کے نئے چارجز
نظرثانی شدہ ٹیرف میں رہائشی پلاٹس کے پانی اور سیوریج کے ماہانہ چارجز پلاٹ کے رقبے کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں، یعنی رہائشی صارفین کے لیے چارجز پلاٹ کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے عائد کیے جائیں گے۔
نئے نرخوں میں مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے لیے بھی ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں، کاروباری صارفین پر ان کے متعلقہ زمرے کے مطابق فکسڈ ماہانہ چارجز عائد کیے جائیں گے۔
اطلاق یکم جولائی سے
سندھ حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے نظرثانی شدہ ٹیرف کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، اس طرح مالی سال 2026-27 کے دوران کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے صارفین سے نئے نرخوں کے مطابق پانی اور سیوریج کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کی خدمات سے متعلق ذمہ دار ادارہ ہے،نئے ٹیرف میں پانی اور سیوریج کے نرخوں کو اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر 7.5 فیصد بڑھایا گیا ہے۔