بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نیا روپ، عامر خان سپر ہیرو بنیں گے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نیا روپ، عامر خان سپر ہیرو بنیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں، جس کے لیے ان کی ہدایت کار آر بالکی کے ساتھ ابتدائی بات چیت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر بالکی ایک نئی سپر ہیرو فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں مرکزی کردار کے لیے عامر خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر کی ذمہ داری معروف فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ اس وقت ابتدائی مراحل میں ہے اور عامر خان اور فلمسازوں کے درمیان بات چیت بھی ابھی حتمی مرحلے تک نہیں پہنچی۔ فلم کی کہانی اور مکمل اسکرین پلے تیار ہونے کے بعد ہی اداکار کی جانب سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر نے اپنے گانے’پابلو‘ میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عامر خان فلموں کے انتخاب میں خاصے محتاط سمجھے جاتے ہیں اور کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے قبل مکمل اور مضبوط اسکرین پلے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلمساز پہلے کہانی اور اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اگر معاملات طے پا گئے تو یہ عامر خان کی ساجد ناڈیاڈوالا اور آر بالکی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ فلمساز آنے والے چند ماہ میں اداکار کے سامنے مکمل اسکرپٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عامر خان کے سپر ہیرو کردار میں نظر آنے کی خبر اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ اداکار نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں مختلف اور منفرد کردار ضرور ادا کیے ہیں، تاہم سپر ہیرو کے روپ میں انہیں پہلی مرتبہ دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

عامر خان کی آخری بڑی کامیاب فلموں میں دنگل شامل ہے، جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2017 میں سیکریٹ سپر اسٹار نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ 2025 میں ریلیز ہونے والی ستارے زمین پر نے بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

دوسری جانب عامر خان ان دنوں ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی کرکٹ پر مبنی فلم للکارا میں بھی کام کر رہے ہیں، جس میں وہ سابق بھارتی کرکٹر لالا امرناتھ کا کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles