پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ بری طر ح ناکام  ، پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار، پیٹرول  پمپ مالکان کوبائیکاٹ کی دھمکیاں

پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ بری طر ح ناکام  ، پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار، پیٹرول  پمپ مالکان کوبائیکاٹ کی دھمکیاں

پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ بری طر ح فلاپ ، عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما وکارکنان بوکھلاہٹ کا شکار ، پیٹرول نہ ملنے پر پمپ مالکان کو دھمکیوں پر اتر آئے ۔

 پنجاب می  ایک پٹرول پمپ پر سہیل آفریدی کو پٹرول فراہم نہ کیے جانے کا معاملہ بھی سیاسی ردعمل کا باعث بن گیا ہے۔  پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر   پٹرول پمپ کے بائیکاٹ کی اپیل کی جا رہی ہے، سخت نتائج کی دھمکیاں دیے جانے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج سے چند روز قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

 سہیل آفریدی ایک پٹرول پمپ پر پہنچے جہاں انہیں پٹرول فراہم نہیں کیا گیا۔  بعض کارکنوں اور سیاسی حامیوں کی جانب سے عوام سے پٹرول پمپ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔

سیاسی اختلاف اپنی جگہ  لیکن کسی بھی کاروباری فرد کو دھمکانا یا اسے نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا قانون اور شہری حقوق کے حوالے سے اہم سوالات پیدا کرتا ہے۔ احتجاج یا سیاسی ردعمل کا حق اپنی جگہ موجود ہے  مگر اس کے اظہار کے لیے قانونی اور پُرامن راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سیاسی پاور کے لیے ’اسٹریٹ موومنٹ‘ شو فلاپ، سہیل آفریدی کا دورہ کراچی بری طرح ناکام، عوام نے منہ موڑ لیا

سیاسی اختلاف جمہوری معاشرے کا حصہ ہے اور سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ تاہم اختلاف رائے کو ذاتی دھمکیوں، کاروباری دباؤ یا کسی فرد کو خوف زدہ کرنے کے عمل میں تبدیل کرنا قابل تشویش ہوسکتا ہے۔

editor

Related Articles