فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب اور ایران کو ایک میز پر بٹھا کر اسرائیل کے تمام مذموم عزائم اور منصوبہ بندی خاک میں ملا دی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب اور ایران کو ایک میز پر بٹھا کر اسرائیل کے تمام مذموم عزائم اور منصوبہ بندی خاک میں ملا دی

ایران کے دارلحکومت تہران میں مکہ اتحاد کے تحت ہونے والے 4 ملکی مذاکرات نے خطے کی سیاسی و عسکری فضا کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے، جس پر سرگودھا کے عوام نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف)، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امتِ مسلمہ کا حقیقی سپہ سالار اور پاکستان کے لیے خدا کا انمول تحفہ قرار دیا ہے۔

سرگودھا کے باسیوں نے آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جس احسن طریقے سے سعودی عرب، ترکیہ اور ایران جیسے اہم مسلم ممالک کے اعلیٰ عہدیداران کو ایک میز پر جمع کیا ہے، اس نے پوری دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی، تہران میں چار اہم مسلم ممالک ایک میز پر آ گئے

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں امن کا داعی ہے اور اس بار ہمارے سپہ سالار نے اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے سپہ سالار ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی امن کے قیام کے پیامبر بن چکے ہیں، ان کی سفارتی کوششوں کے باعث اسرائیل کو مرچیں لگی ہوئی ہیں۔ کوئی شک نہیں ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے نہیں پوری دُنیا کے سپہ سالار بن کر ابھرے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت دُنیا میں چھائے ہوئے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے کہ انہوں نے بڑے مسلم ممالک کو ایک میز پر بٹھا دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا سپہ سالار ملا ہے جس نے نیتن یاہو کو تڑپا کر رکھ دیا ہے، نیتن یاہو کی دہشتگردی کو دُنیا جانتی ہے، اس وقت سپہ سالار عاصم منیر کے اس اقدام سے نیتن یاہو تڑپ رہا ہے اسے مرچیں لگی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی سفارتی کامیابی سے صیہونی ریاست اور اس کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تمام تر سازشیں خاک میں مل چکی ہیں اور دشمن خیمے میں شدید بوکھلاہٹ پائی جا رہی ہے۔

اسرائیل کی جارحیت اور سفارتی شکست

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی دہشتگردی اور خطے میں پھیلائی جانے والی شرپسندی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، لیکن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اس جرات مندانہ اقدام نے اسرائیلی غاصبانہ عزائم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تہران میں ’مکہ آلایئنس‘ کی تاریخی مشاورت کا آغاز

مقدس سرزمینِ سعودی عرب اور دیگر برادر اسلامی ممالک کو یکجا کرنے کی اس کوشش نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

اس وقت نیتن یاہو اس سفارتی بریک تھرو کی وجہ سے سخت پریشانی اور تڑپ کا شکار ہے، کیونکہ مسلم امہ کا یہ اتحاد خطے میں بیرونی مداخلت کے تمام دروازے بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال

تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو مسلم دنیا طویل عرصے سے فرقہ وارانہ خلیج اور بیرونی سازشوں کی وجہ سے تقسیم چلی آ رہی تھی۔

سی آئی اے اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے پروپیگنڈے ہمیشہ سے ایران اور سعودی عرب جیسے برادر ممالک کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا باعث بنتے رہے ہیں۔

ایسے حساس ترین وقت میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مکہ دفاعی معاہدے کے پس منظر میں تہران میں ہونے والا یہ اجلاس امتِ مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی جانب پہلا اور فیصلہ کن قدم ثابت ہوا ہے۔

جیو پولیٹیکل تجزیہ اور مستقبل کے اثرات

موجودہ عالمی منظرنامے میں جب مشرقِ وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں ہے، چار بڑی مسلم طاقتوں کا ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونا طاقت کے توازن کو تبدیل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران ترکی اور سعودی عرب کو آمنے سامنے بٹھا کر تاریخ رقم کردی

ایک ماہرانہ نقطہ نظر سے یہ اقدام صرف ایک عسکری یا سفارتی ملاقات نہیں بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ مسلم دنیا اب اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کے سپہ سالار کی خداداد صلاحیتوں اور مدبرانہ حکمت عملی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر خلوصِ نیت اور عزمِ صمیم موجود ہو تو دہائیوں پرانے تنازعات اور فاصلوں کو چند ملاقاتوں میں سمویا جا سکتا ہے۔ اس اتحاد کے نفاذ سے خطے میں دیرپا امن کے دروازے کھلیں گے اور دشمن کی ہر سازش ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔

Related Articles