چاند پر 5 اگست کو کیا ہونے جا رہا ہے؟ ماہرین نےحقیقت بتا دی

چاند پر 5 اگست کو کیا ہونے جا رہا ہے؟ ماہرین نےحقیقت بتا دی

ماہرِ فلکیات اور ‘پروجیکٹ پلوٹو’ سافٹ ویئر کے ڈویلپر بل گرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا ایک بڑا حصہ 5 اگست 2026 کو چاند کی سطح سے ٹکرا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ کا یہ حصہ تقریباً پانچ منزلہ عمارت جتنا بڑا ہے اور اس کے آواز کی رفتار سے سات گنا زیادہ رفتار سے چاند سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیٹا چوری کا ڈر ختم، میٹا نے دنیا کی محفوظ ترین چیٹ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی

ماہرین کے مطابق ممکنہ تصادم عالمی وقت کے مطابق 5 اگست کی صبح 06:44 بجے متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راکٹ کا حصہ چاند کے ’آئن اسٹائن کریٹر‘ کے قریب گرے گاجو چاند کے سامنے اور پچھلے حصے کے درمیان واقع علاقے میں موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تصادم کے وقت راکٹ کی رفتار تقریباً 8 ہزار 700 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جس کے باعث چاند کی سطح پر بڑا گڑھا بننے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ فالکن 9 راکٹ کا یہ اسٹیج (2025-010D) جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں جدید روبو بس سروس کا آغاز، حجاج کیلئے سفر مزید آسان

اس مشن کے ذریعے نجی کمپنیوں فائیر فلائی ائیروسپیس اورآئی سپیس کے مون لینڈرز کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔مشن مکمل ہونے کے بعد راکٹ کا یہ حصہ زمین کے گرد طویل مدار میں گردش کرتا رہا، تاہم اب اس کا راستہ چاند کے مدار سے ٹکرا رہا ہے۔

editor

Related Articles