سعودی عرب میں جدید روبو بس سروس کا آغاز، حجاج کیلئے سفر مزید آسان

سعودی عرب میں جدید روبو بس سروس کا آغاز، حجاج کیلئے سفر مزید آسان

سعودی عرب نے زائرین اور حجاج کرام کی سہولت کیلئے ایک جدید پائلٹ منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت سے چلنے والی بغیر ڈرائیور الیکٹرک روبو بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ خودکار بس سروس مسجد قباء کے صحن میں چلائی جا رہی ہے، جو تقریباً 700 میٹر کے مختصر روٹ پر زائرین کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچاتی ہے۔ اس روبو بس میں 20 افراد تک سفر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کی مہنگی ترین مرغی، جس کی قیمت ایک گاڑی سے بھی زیادہ

حکام کے مطابق یہ 60 روزہ آزمائشی منصوبہ ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کی حفاظت، کارکردگی اور انفراسٹرکچر کے ساتھ ہم آہنگی کو جانچا جا رہا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حجاج اور زائرین کیلئے سفر کو آسان بنانا اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹمز کو فروغ دینا ہے، جبکہ مستقبل میں اسے ملک کے دیگر شہروں تک بھی توسیع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت اسمارٹ اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles