باجوڑ خودکش حملے میں ملوث دوسرا دہشتگرد افغان شہری نکلا

باجوڑ خودکش حملے میں ملوث دوسرا دہشتگرد افغان شہری نکلا

باجوڑ خودکش حملے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر سامنے آ گئی ہے۔ حکام کے مطابق 14 مئی 2026 کو باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند مینا میں ہونے والے خودکش حملے میں شریک دوسرے حملہ آور کی شناخت بیت اللہ عرف عاکف کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ وردک سے بتایا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد فتنہ الخوارج میں “عاکف حنین” کے نام سے جانا جاتا تھا، جبکہ ذرائع کے مطابق وہ ماضی میں افغان طالبان کا سرگرم رکن بھی رہ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند مینہ میں خوارج کا حملہ ناکام، 3 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی

حکام کی جانب سے جاری تصاویر میں خودکش حملہ آور عاکف کو پہلے خودکش دہشتگرد جلال الدین عرف سجاد کے ہمراہ ایک افغان فوجی چوکی کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں وہ فتنہ الخوارج کے خصوصی خودکش یونٹ کی پٹی پہنے دکھائی دیتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles