سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 390 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز درکار

سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 390 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز درکار

سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور مجموعی اسکور کو 390 رنز تک پہنچا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس 69، محمود الحسن 52، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آئوٹ

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں خرم شہزاد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساجد خان نے 3 جبکہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پاکستان کی بیٹنگ میں بابر اعظم 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ ، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دوسری جانب بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس میں لٹن داس نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

اب پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 437 رنز کا مشکل ہدف درپیش ہے جس کیلئے ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles