ژوب، سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،2زخمی

ژوب، سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  2 دہشتگرد ہلاک،2زخمی

ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں تودہ اوبہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں : پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک، وفاقی وزیرداخلہ کی ستائش

حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،سکیورٹی ادارے دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ہر ممکن پہلو سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

editor

Related Articles