ایران سے معاہدے پر زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ

ایران سے معاہدے پر زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے معاہدے پر زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں سوشل میڈیا ٹروتھ پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے اور ایک ممکنہ امن معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بات ہوئی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات ہوئی ، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی گفتگو ہوئی، اسی دوران اسرائیل کے وزیراعظم سے بھی علیحدہ رابطہ کیا  ۔

یہ بھی پڑھیں :جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر وارننگ

بیان کے مطابق اس مشاورت کا مرکزی موضوع ایران کے ساتھ ممکنہ امن فریم ورک یا مفاہمتی یادداشت تھا، جس پر مختلف مراحل میں پیش رفت جاری ہے اور اس معاہدے کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے اہم نکات میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب مختلف عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن کسی حتمی معاہدے یا مکمل امن فریم ورک کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles