بلوچ عوام بی ایل اے کی دہشت گردی سے تنگ آگئی، بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کردیا

بلوچ عوام بی ایل اے کی دہشت گردی سے تنگ آگئی، بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کردیا

کوئٹہ چمن پھاٹک کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد بلوچستان میں عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، بلوچ عوام  نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بی ایل اے  کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 بلوچستان کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں سب سے زیادہ نقصان عام اور غریب شہریوں کو پہنچتا ہے، جن کی روزمرہ زندگی اور روزگار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ بی ایل اے کے بے غیرت دہشتگردوں نےہمارا سب کچھ تباہ کردیا ہے ، شہریوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ یہ دہشتگرد عبرت کا نشان بن سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے، دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے،وزیراعظم شہبازشریف

بلوچستان کے عوام  نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور دہشتگردوں کے مکمل قلع قمع کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بی ایل اے بلوچ دشمنی میں ہر حد کراس کرگئی،بی ایل اے کے بے غیرت د ہشتگردوں نے غریب عوام کا سب کچھ جلا کر راکھ کردیا  ہے ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے ان کے ناپاک وجود سے پاک دھرتی کو محفوظ بنایا جائے

شہریوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے نے کئی غریب بلوچ خاندانوں کی کمائی کا واحد زریعہ بھی جلا دیا ،بشیر زیب بھارت کا دلال ہے  یہ بلوچستان کے عوام کا دشمن ہے اس نے عوام  کو عذاب میں میں مبتلا کر رکھا ہے فوری جہنم واصل کیا جائے ۔

واقعے کے بعد متاثرہ علاقوں میں  قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے اوردہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا ۔

editor

Related Articles