محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے

محمد باقر قالیباف دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ انتخاب  (پیر) آج عمل میں آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور اسکے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایرانی سپیکر باقر قالیباف

واضح رہے کہ محمد باقر قالیباف اس وقت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔

28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے آغاز کے بعد قالیباف امریکہ کے ساتھ ہونے والے ایک دور کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے مرکزی شخص کے طور پر سامنے آئے ۔

قبل ازیں عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے ساتھ تعلقات کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ایرانی ادارے تسنیم کے مطابق یہ تقرری صدر مسعود پزشکیان کی تجویز پر اور سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے کی گئی ، وہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کے مختلف شعبوں کو منظم اور مربوط کریں گے۔

2020ء کے ایرانی قانون ساز انتخابات میں باقر قالیباف نے مقننہ میں اکثریت حاصل کی اور ایران کی پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کیا گیا۔

editor

Related Articles