میناب اسکول حملے کا معاملہ، ٹرمپ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ مواخذے سے بچ گئے، قرارداد مسترد

میناب اسکول حملے کا معاملہ، ٹرمپ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ مواخذے سے بچ گئے، قرارداد مسترد

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوشش ناکام ہوگئی اور ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ان کے خلاف پیش کردہ قرارداد مسترد کردی۔

ایوان نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران مواخذے کی قرارداد کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی، جس میں وزیر جنگ کے کردار اور امریکی فوجی کارروائیوں پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتے ہیں، امریکی وزیر جنگ
 
پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد میں ایران کے شہر میناب کے ایک اسکول پر امریکی حملے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ اس کارروائی میں بچوں اور دیگر بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر جنگ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی کی اور اپنے سرکاری عہدے کے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اسی بنیاد پر ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی گئی۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کوشش کے دوران اپنے وزیر جنگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اپنے خلاف کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض ایک تماشا قرار دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈیموکریٹس کی برتری سے امریکا میں سیاسی ہلچل ، پیٹ ہیگسیتھ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی قرارداد ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی بلکہ یہ کوشش امریکی فوج کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔

ہیگسیتھ نے اپنے دفاع میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا اور فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

ایوان نمائندگان میں قرارداد مسترد ہونے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور انہیں فی الحال اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا موقع مل گیا۔

editor

Related Articles