گلگت بلتستان انتخابات، سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار طلب

گلگت بلتستان انتخابات، سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار طلب

گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس سے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کے مجموعی طور پر 5 ہزار اہلکار انتخابی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لیے گلگت بلتستان روانہ کیے جائیں گے۔

رائٹ مینجمنٹ فورس کے 1500 اہلکار انتخابی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1958 اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان الیکشن، مسلم لیگ نے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے 300 اہلکار بھی انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گلگت بلتستان میں تعینات کیے جائیں گے،اس سلسلے میں اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے نفری کی منتقلی کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مراسلے میں متعلقہ اضلاع کے پولیس افسران کو عملے اور گاڑیوں کی تفصیلات فوری طور پر مرکزی پولیس دفتر ارسال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد انتخابی عمل کو محفوظ، شفاف اور پُرامن بنانا ہے تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں، انتخابات کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles