سرکاری اداروں میں بڑی تبدیلیاں، ڈیجیٹل والٹ کمپنی کے لیے چار ڈائریکٹرز منظور

سرکاری اداروں میں بڑی تبدیلیاں، ڈیجیٹل والٹ کمپنی کے لیے چار ڈائریکٹرز منظور

پاکستان کے سرکاری اداروں میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ، ڈیجیٹل والٹ کمپنی اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے نئے آزاد ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کے بورڈز میں نئے آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی سمری پر اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کے بورڈ کے لیے چار آزاد ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔ یہ کمپنی پاکستان کے خودمختار ورچوئل اثاثوں کے انتظام، تحفظ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ پیٹرولیم کی سمری پر پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کے لیے ایک خاتون آزاد ڈائریکٹر سمیت مزید ایک آزاد رکن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ یہ اقدام پی ایس او کے بورڈ کی نئی تشکیل کے عمل کا حصہ ہے، کیونکہ سابقہ بورڈ کی قانونی مدت ختم ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کو بڑا جھٹکا، فروخت کے چند دن بعد ہی قیمت کم

اجلاس میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس کے تحت پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تحت کلین انوائرنمنٹ فنڈ کمپنی کو فعال کیا جائے گا۔ اس کمپنی کے انتظام کے لیے دو عہدے کی بنیاد پر اور تین آزاد ڈائریکٹرز مقرر کیے جائیں گے۔

تاہم پاکستان فارما ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام کی تجویز مؤخر کر دی گئی۔ وزارتِ تجارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ فریقوں سے مزید مشاورت کے بعد یہ تجویز دوبارہ پیش کی جائے۔یہ فیصلے سرکاری ملکیتی اداروں کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں اور ڈیجیٹل اثاثوں کے انتظام سے متعلق حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔

editor

Related Articles