تہران میں ایران و سعودیہ ایک میز پر: صہیونی سازشیں ناکام، پاک فوج کا دبدبہ قائم! فیصل آباد کی عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

تہران میں ایران و سعودیہ ایک میز پر: صہیونی سازشیں ناکام، پاک فوج کا دبدبہ قائم!  فیصل آباد کی عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ تاریخی چار ملکی مذاکرات اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر فیصل آباد کے شہریوں نے زبردست خوشی، فخر اور جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں  فیصل آباد کے شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تدبرانہ اور متحرک سفارت کاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان صرف اپنا دفاع ہی نہیں بلکہ عالمی اور علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت اور عسکری و سفارتی دبدبہ رکھتا ہے۔

فیصل آباد کے عوام نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ  کہ یہ ایک بڑا اور انتہائی اہم قدم ہے ، جو عالمی طاقتیں اور دشمن ممالک یہ سمجھ رہے تھے کہ مسلمان ممالک آپس میں لڑ رہے ہیں اور ان کے معاملات خراب ہو رہے ہیں، تہران کی یہ پیش رفت ان تمام کے منہ پر کرارا طمانچہ ہے۔

 شہریوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم امہ کے ٹوٹنے کا گمان رکھتے تھے، وہ جان لیں کہ ایسا ہرگز نہیں ہوگا ،  جب تک فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسی بصیرت افروز قیادت موجود ہے، مسلم دنیا کو کوئی کمزور یا تقسیم نہیں کر سکتا۔

شہریوں نے خصوصاً اسرائیلی انتخابات میں ہونیوالی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل کے انتخابات کا اہم ترین نکتہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑوانا اور ان کے درمیان جنگیں کروانا رہا ، لیکن تہران نشست نے ان کا یہ بیانیہ اور غلط فہمی مکمل طور پر خاک میں ملا دی ہے۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی کاوش

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی یہ کاوش تاریخی ہے، جنہوں نے اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان بھی کشیدگی کم کروائی اور آج سعودی عرب اور ایران کو ایک ہی پلیٹ فارم پر بٹھا دیا ہے۔

 شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر تمام مسلم ممالک اسی طرح یکجا ہو جائیں تو ہم متحد ہو کر دشمن کے ہر عزائم کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور پھر کوئی ہمیں توڑ نہیں سکے گا۔

عوام کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین 

فیصل آباد کی عوام نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پوری دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی فوج اپنا لوہا اور دبدبہ رکھتی ہے ،  تہران بریک تھرو نے وہ تمام نظریے غلط ثابت کر دیے کہ مسلم دنیا تقسیم ہو چکی ہے ، آج بھی چاہے سعودیہ ہو یا ایران، تمام مسلم ممالک ایک ہی پیج پر ہیں۔ 

شہریوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اسلامی دنیا کے تعلقات کو استوار کرنے، دنیا میں امن کا پیغام عام کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا لازوال کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:تہران میں پاک، ترکیہ اور سعودی قیادت کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، مشاہد حسین سید

مکہ  دفاعی معاہدے کے پس منظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تدبرانہ سفارت کاری رنگ لے آئی ہے، اور تہران میں چار بڑی مسلم طاقتوں کا ایک چھت تلے جمع ہونا امتِ مسلمہ کو متحد کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے حساس ترین ماحول میں یہ تاریخی نشست نہ صرف عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہی ہے، بلکہ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں مسلم دنیا اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی اور تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

editor

Related Articles