اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ اور زیب خان نے نکاح کر لیا، دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

پاکستانی ریئلٹی شو کی معروف جوڑی اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ دونوں نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی توجہ ان کی شادی کی تقریب کی جانب مبذول ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کامیابی کی دوڑ میں مصروف ہمایوں سعید کو سکون کیسے ملا

نکاح کے موقع پر اسرا عائشہ سفید اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں دکھائی دیں، جبکہ زیب خان نے بھی اسی رنگ سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا۔ دونوں کی تصاویر میں شادی کی خوشی نمایاں نظر آئی۔ جوڑے نے اپنے نکاح کا اعلان قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘کے ساتھ کیا۔

اسرا عائشہ اور زیب خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ ریئلٹی شو میں ایک ساتھ نظر آنے والی اس جوڑی کے نئے سفر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خاص توجہ مل رہی ہے۔

editor

Related Articles