شیخ رشید نے طویل خاموشی توڑ دی، برسوں پرانی خواہش پوری کرنے نکل پڑے

شیخ رشید نے طویل خاموشی توڑ دی، برسوں پرانی خواہش پوری کرنے نکل پڑے

 سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی ہے انہوں نے سردار رزاق کے چیمبر کے ذریعہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست دائر کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے بار کی رکنیت پچاس سال قبل حاصل کرنی چاہیے تھے۔ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو بہت سال پہلے کرنا چاہیے تھا، وہ اب کر رہا ہوں۔

سابق وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا بلکہ صرف سردار رزاق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:آج عمران خان سے ملاقات کے لیے کون کون اڈیالا جیل پہنچے گا؟ نام سامنے آگئے

شیخ رشید کے حالیہ فیصلے کے بعد ملک بھر میں جہاں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے وہیں پر ان کی نئی خواہش سامنے آنے پر انہوں نے نہ صرف سیاسی بلکہ عوامی سطح پر بھی توجہ سمیٹ لی ہے

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے سابق وزیر داخلہ کے عمرے پر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا تھا جس کے لیےعدالت میں درخواست دی تھی۔ پہلے بھی عمرے پر گئے تھے تو واپس آئے تھے، اب بھی گئے تو واپس آئیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بجٹ کے حوالے سے کیا بتاؤں۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اب عیاں ہو گئی ہے اور سب کو سامنے نظر آ رہی ہے۔

editor

Related Articles