علیحدگی کی خبریں محض افواہیں، ایشوریا اور ابھیشیک کی ویڈیو وائرل

علیحدگی کی خبریں محض افواہیں، ایشوریا اور ابھیشیک کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار ابھیشیک بچن ایک بار پھر اپنے رومانوی انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

کئی برسوں سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم حال ہی میں ایک تقریب میں دونوں کی مشترکہ شرکت نے ان قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے ممبئی میں معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی جانب سے منعقدہ دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر ایشوریا سرخ روایتی لباس جبکہ ابھیشیک سیاہ کُرتے میں دکھائی دیے۔ دونوں نے فوٹوگرافرز کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک برسوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپس، نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایشوریا کو محبت بھرے انداز میں ابھیشیک کے سینے پر سر رکھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں دونوں کی جانب سے کم مشترکہ عوامی تقریبات میں شرکت کے باعث ان کے ازدواجی تعلقات میں کشیدگی اور علیحدگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم اس تقریب میں دونوں کی قربت اور محبت بھرے لمحات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

editor

Related Articles