19 سالہ دیا مرزا سے سلمان خان نے کیا کہا تھا؟

19 سالہ دیا مرزا سے سلمان خان نے کیا کہا تھا؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سلمان خان نے برسوں قبل ان کے بارے میں ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر وہ حیران اور خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

حال ہی میں ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان کے شو میں شرکت کے دوران دیا مرزا نے سلمان خان کے ساتھ اپنی یادگار ملاقات کا ذکر کیا۔شو میں فرح خان نے مذاقاً دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا مشورہ دیا، جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب سلمان خان کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اس پر فرح خان نے جواب دیا کہ سلمان خان اس وقت بھی اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔گفتگو کے دوران دیا مرزا نے بتایا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے ان سے کہا تھا، ’’ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی۔‘‘

دیا مرزا کے مطابق اس وقت ان کی عمر صرف 19 سال تھی اور سلمان خان کی بات سن کر وہ خاصی پریشان ہوگئی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کے سیٹ پر وہ، سلمان خان اور راجپال یادو اپنے سین کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم میں سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں اور حال ہی میں ماں بھی بنی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :فادرز ڈے پر علی گل پیر کو ملا زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ

دیا مرزا نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان سے اس بات کا ذکر کیا کہ فلم میں ان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نسبتاً کم عمر ہیں، جس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’فکر نہ کرو، ایک دن تمہارے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔‘‘

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کی یہ بات سن کر وہ اس وقت کافی خوفزدہ ہوگئی تھیں، تاہم آج وہ اس واقعے کو ایک دلچسپ یاد کے طور پر یاد کرتی ہیں۔

editor

Related Articles