فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور خطے کی بدلتی صورتحال نےعالمی سطح پر خصوصی توجہ حاصل کی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں قیام امن کے لیے مثالی کردار ادا کیاجسے پوری دنیا میں بھر پور انداز میں سراہاگیا جس کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فیلڈ مارشل سید عاصم منی امت کا سالار ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ہزاروں صارفین نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی پیش رفت، علاقائی معاملات اور فیلڈ مارشل کی حالیہ ملاقاتوں پر تبصرے اور آراء کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق ہیش ٹیگز تیزی سے مقبول ہوئے جہاں صارفین نے ان کی سفارتی مصروفیات، علاقائی امن اور پاکستان کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔
ایران امریکہ جنگ میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور پاکستان کی فعال سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کے کردار کو مزید نمایاں کیا ہے جس کا عکس سوشل میڈیا پر بھی واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں صارفین کی بڑی تعداد نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔ امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں امن عمل میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات میں شمار کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پایا ہے ۔ اور خطے میں جاری کشیدگی میں واضح کمی ہوئی۔ پوری دنیا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں اور کردار کو بے حد سراہا گیا اور پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ۔