امریکہ ایران معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے چرچے، Field Marshal Real Peacemaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

امریکہ ایران معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے چرچے،  Field Marshal Real Peacemaker  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرField Marshal Real Peacemaker” ٹرینڈ کرنے لگا۔

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’’فیلڈ مارشل، حقیقی امن ساز‘‘( Field Marshal Real Peacemaker” ) کے الفاظ تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگے۔ مختلف صارفین نے خطے میں حالیہ سفارتی پیش رفت اور امن کوششوں کے تناظر میں پاکستان کے کردار پر تبصرے کیے، جبکہ متعدد پوسٹس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر بھی نمایاں رہا۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں صارفین کی بڑی تعداد نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔ امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا، جبکہ بعض صارفین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں امن عمل میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات میں شمار کیا۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی موضوع یا ہیش ٹیگ کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن جانا عوامی دلچسپی اور توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے جس کے باعث اس سے متعلق مختلف شخصیات اور کردار بھی زیر بحث آ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان امن کا سفیر بن گیا! امریکہ ایران تنازعہ ختم،معاہدہ طے پا گیا ، شہباز شریف کا اعلان

یاد رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کا اعلان سامنے آیا ہے جبکہ معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں فریقوں نے لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوچکا ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تنازع کے سفارتی حل کے لیے مثبت رویہ اپنایا۔ انہوں نے قطر کی قیادت کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک کی حمایت اور تعاون نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کی خدمات کو بھی سراہا گیا جنہوں نے مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے نمایاں کوششیں کیں۔

editor

Related Articles