کوئی لانگ مارچ نہیں ہو گاصوبائی حکومت دہشتگردی کیخلاف کردار ادار کریگی ،حکومت اپوزیشن اتفاق

پاکستان کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال میں ایک غیر معمولی اور انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت اور ریاست کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے ریاست کے ساتھ ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں طے پایا ہے کہ دہشت گردی کے سنگین مسئلے سے نپٹنے کے لیے ریاست کو تمام ضروری انتظامی، دفاعی اور قانونی اختیارات میسر ہوں گے جن میں کسی قسم کی سیاسی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

خبر رساں ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، کیسز اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق تمام تر امور کو کسی سیاسی محاذ آرائی کے بجائے صرف اور صرف آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہ کر طے کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ وہ ان معاہملات کو قانونی راستے ہی سے حل کرے گی۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے آئندہ کے لیے کسی بھی قسم کی انتشاری سیاست سے مکمل طور پر پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کی جانب سے اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی “نہ ابھی اور نہ کبھی” کسی لانگ مارچ، دھرنے یا انتشاری کارروائی کا طریقہ اختیار کرے گی، بلکہ تمام سیاسی اور ریاستی امور کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے ہی آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم پیش رفت کے بعد ریاست کی تمام تر انتظامی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لایا جا سکے اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جا سکے۔

editor

Related Articles