سونے پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ 4 لاکھ 24 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا

سونے پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ 4 لاکھ 24 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کے نرخ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 314 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں امریکی مالیاتی پالیسی ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ٹویوٹا اور ہونڈا نے اچانک گاڑیاں لاکھوں روپے مہنگی کر دیں، خریداروں کو بڑا جھٹکا

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 134 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 155 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس چاندی 1.34 ڈالر کمی کے بعد 56.76 ڈالر پر آگئی۔

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث آئندہ دنوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

editor

Related Articles