پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا ویسل مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا تاریخی معاہدہ

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا ویسل مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا تاریخی معاہدہ

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری نگرانی کے جدید نظام ویسل مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری دفاع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ پاکستان کے بحری نظام اور میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس جدید نظام کے ذریعے ماہی گیروں کے تحفظ، سمندری سرگرمیوں کی نگرانی، میری ٹائم شعبے سے آگاہی بڑھانے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :چیف آف نیول سٹاف سے 8ویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سمیت میری ٹائم شعبے کے اہم حکام نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق جدید مانیٹرنگ سسٹم پاکستان کے بحری مفادات اور اہم سمندری وسائل کے تحفظ کو مزید تقویت دے گا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ جدید اقدامات کے ذریعے ملک کی بحری سلامتی اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ویسل مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا معاہدہ پاکستان کی اندرونی اور بیرونی بحری سلامتی، جدید ترقیاتی اقدامات اور سمندری شعبے میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles