پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ممکنہ فوائد تسلیم کرلیے

پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ممکنہ فوائد تسلیم کرلیے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کو حاصل ہونے والے ممکنہ اسٹریٹجک اور دفاعی فوائد کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے،جبکہ مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور انٹیلی جنس تعاون سے پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اورجدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل قرار، خصوصی نغمہ جاری

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار کے امکانات بھی پاکستان کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں کو تقویت دے سکتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں تک رسائی مزید آسان ہوسکتی ہے، جو پاکستان کی دفاعی ضروریات کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں سعودی عرب کے مالی وسائل اور ترکیہ کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو پاکستان کے لیے اہم اسٹریٹجک مفاد قرار دیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کے تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کی صلاحیتوں سے پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کو مزید مؤثر انداز میں پورا کرسکتا ہے۔

تینوں ممالک کی صلاحیتوں کا امتزاج

دفاعی ماہرین کے مطابق ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی، سعودی عرب کے مالی وسائل اور پاکستان کی آپریشنل صلاحیتیں ایک مؤثر دفاعی امتزاج تشکیل دے سکتی ہیں،تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں اسٹریٹجک توازن پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس پیش رفت کو بھارت کے لیے ایک نئے چیلنج کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت میں معاہدے کا جائزہ

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون کے ممکنہ فوائد کو نمایاں کرنا اس معاہدے کی علاقائی اور اسٹریٹجک اہمیت کے حوالے سے قابلِ ذکر پیش رفت ہے،بھارتی تجزیے میں خصوصاً دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ فوجی مشقوں، انٹیلی جنس تعاون اور دفاعی پیداوار کو پاکستان کے لیے ممکنہ فوائد کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles