مارکیٹوں میں 5 ہزار کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، تاجروں کو خبردار کردیا گیا

مارکیٹوں میں 5 ہزار کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، تاجروں کو خبردار کردیا گیا

کراچی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں 5 ہزار روپے کے مبینہ جعلی نوٹ گردش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد تاجروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی کرنسی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام اور کاروباری برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ جعل ساز مختلف طریقوں سے شہریوں اور دکانداروں کو جعلی نوٹ دے کر دھوکا دے رہے ہیں۔

الیکٹرانکس مارکیٹ متاثر

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے لین دین کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث تاجروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

احتیاط کی اپیل

شہریوں اور تاجروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خرید و فروخت کے دوران بڑے مالیت کے نوٹوں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں اور بغیر تصدیق کے نوٹ قبول کرنے سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے جعلی نوٹوں کے باعث ہونے والے ممکنہ مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے روزگار کے لیے بیرون ممالک کا رخ کیا ، اعدادوشمار جاری

انہوں نے کہا کہ بڑے مالیت کے نوٹ وصول کرتے وقت شہری اور تاجر نوٹ کی اصلیت جانچنے کے لیے سیکیورٹی فیچرز، واٹر مارک، سیکیورٹی تھریڈ اور دیگر علامات ضرور چیک کریں۔

جعل سازوں کے خلاف کارروائی

رضوان عرفان نے مطالبہ کیا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کاروباری طبقے اور عام شہریوں کو مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تاجروں کو ہدایت

انہوں نے کہا کہ مشکوک نوٹ سامنے آنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے اور ایسے نوٹوں کو دوبارہ لین دین میں استعمال نہ کیا جائے۔

editor

Related Articles