ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں چاندکی رؤیت کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے زونل کمیٹیوں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق سائنسی اور فلکیاتی معلومات فراہم کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان کیا جائے گا، اسلام آباد کے علاوہ مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کے فیچرز لیک، نئے فون میں کیا کچھ خاص ہوگا؟

دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، ترجمان کے مطابق ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم ربیع الاول کے آغاز کی حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی موصول ہونے والی شہادتوں اور متعلقہ اداروں کی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

ماہِ ربیع الاوّل کی اہمیت

واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

 مسلمان اس دن مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

editor

Related Articles