Skip to content
حکومت نے 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
Home - بریکنگ-نیوز - حکومت نے 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست کو عیدمیلادالبنیﷺ پر عام تعطیل ہوگی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
کابینہ ڈویژن نے سال 2026ء کی سرکاری و اختیاری تعطیلات کے سلسلے میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس روز سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے اسے تمام بڑے اردو و انگریزی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔