چنگان نیوو ہنٹر REEV کی پاکستان میں شاندار انٹری، قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

چنگان نیوو ہنٹر REEV کی پاکستان میں شاندار انٹری، قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک اور بڑی انٹری نے گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ چنگان نیوو ہنٹر REEV کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے، جو الیکٹرک پاور، رینج ایکسٹینڈر ٹیکنالوجی اور ایکس 4 ڈرائیو کا امتزاج پیش کرتی ہے۔

سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کے مطابق یہ پک اپ مجموعی طور پر 900 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرسکتی ہے۔

چنگان نے نیوو ہنٹر REEV کو ایسی پک اپ کے طور پر متعارف کرایا ہے جو صرف آف روڈ استعمال تک محدود نہیں،  اس میں  ایس یو وی جیسا آرام، جدید ٹیکنالوجی اور لمبے سفر کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے،  یوں یہ گاڑی شہری استعمال کے ساتھ ساتھ طویل روٹس اور مشکل راستوں کے لیے بھی ایک دلچسپ آپشن بن کر سامنے آئی ہے۔

چنگان نیوو ہنٹر REEV کی طاقت اور کارکردگی

پاکستان میں متعارف کرائے گئے Changan Nevo Hunter REEV میں 2.0 لیٹر ٹربو انجن دیا گیا ہے، جبکہ گاڑی آل وہیل ڈرائیو (AWD) سسٹم کے ساتھ آتی ہے، یہ پاور ٹرین 322 ہارس پاور اور 529 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔

گاڑی میں 31.18 کلو واٹ آور کی بیٹری نصب ہے، جو NEDC  131 کلومیٹر تک خالص الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے،  تاہم، بیٹری کے ساتھ فیول سسٹم استعمال کرنے پر اس کی مجموعی دعویٰ کردہ رینج 900 کلومیٹر سے زیادہ ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ نیوو ہنٹر میں 70 لیٹر کا فیول ٹینک بھی موجود ہے،  اس کا مطلب ہے کہ طویل سفر کرنے والے صارفین کو صرف چارجنگ اسٹیشنز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

4×4 پک اپ میں متعدد ڈرائیونگ موڈز

چنگان نیوو ہنٹر REEV کی لمبائی 5,380 ملی میٹر، چوڑائی 1,980 ملی میٹر اور اونچائی 1,920 ملی میٹر ہے۔ اس کا وہیل بیس 3,180 ملی میٹر ہے، جو گاڑی کو کشادہ اور مضبوط انداز فراہم کرتا ہے۔

ڈرائیونگ کے لیے Eco، Comfort، Sport، Traction اور Custom موڈز دیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آف روڈ حالات کے لیے Snow، Mud، Sand، Crawl، Towing اور آف روڈ جیسے موڈز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح صارف مختلف سڑکوں اور موسمی حالات کے مطابق گاڑی کی ڈرائیونگ خصوصیات تبدیل کرسکتا ہے۔

جدید فیچرز اور سیفٹی

اس پک اپ میں 12.3 انچ کا انفوٹینمنٹ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چھ اسپیکرز کا آڈیو سسٹم اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

حفاظتی اعتبار سے پاکستان اسپیک ماڈل میں 6 ایئر بیگز، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ٹریکشن کنٹرول، پارکنگ سینسرز اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) شامل ہیں۔

یوں کمپنی نے اس پک اپ میں صرف طاقت اور آف روڈ صلاحیت پر توجہ نہیں دی بلکہ روزمرہ استعمال میں سہولت اور حفاظت کو بھی اہمیت دی ہے۔

پاکستان میں قیمت

پاکستان میں چنگان نیوو ہنٹر REEV کی ابتدائی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،  گاڑی کی بکنگ کے لیے 22 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہائی کم قیمت اور جدید فیچرز، بی وائے ڈی نے نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

کمپنی کے مطابق یہ قیمت ابتدائی طور پر متعارف کرائی گئی ہے اور اس پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

کیا یہ پک اپ پاکستانی مارکیٹ میں مقبول ہوگی؟

پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی طرف صارفین کی دلچسپی بڑھ رہی ہے،  ایسے میں 4×4 صلاحیت، الیکٹرک ڈرائیونگ اور 900 کلومیٹر سے زائد مجموعی رینج کا امتزاج نیوو ہنٹر کو روایتی پک اپس سے مختلف بناتا ہے۔

خاص طور پر وہ صارفین جو لمبے سفر، آف روڈ ڈرائیونگ اور جدید ٹیکنالوجی کو ایک ہی گاڑی میں چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ پک اپ قابلِ توجہ آپشن ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کی حقیقی مقبولیت کا انحصار قیمت، بعد از فروخت سروس، اسپیئر پارٹس اور پاکستانی سڑکوں پر عملی کارکردگی پر ہوگاٹیگ لائن کے ساتھ پیش کیا ہے ، اب  دیکھنا یہ ہے کہ صلاحیت اور الیکٹرک ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج پاکستانی صارفین کو کتنا متاثر کرتا ہے۔

editor

Related Articles