بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں ڈسکوز کی تنظیم نو کے پہلے مرحلے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسکوز کے اثاثے حکومتی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے، جبکہ تنظیم نو کا منصوبہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم آف ارینجمنٹ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنے کا آسان طریقہ، اے سی کتنے ڈگری پر چلائیں؟

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنظیم نو کے منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری سے ڈسکوز کی سروسز بہتر بنانے اور نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر محمد علی اور وزیر مملکت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

Related Articles