طلبہ جلدی کریں! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آخری تاریخ کا اعلان کردیا

طلبہ جلدی کریں! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آخری تاریخ کا اعلان کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026 کے نئے داخلوں، جاری طلبہ کی رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق مختلف پروگرامز کے لیے مقررہ تاریخ 24 اگست 2026 ہے، یہ اعلان 23 اگست کو سامنے آیا ہے، اس لیے طلبہ کے پاس کارروائی مکمل کرنے کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق نئے داخلوں کے خواہشمند طلبہ اور پہلے سے زیر تعلیم طلبہ کو مقررہ تاریخ تک اپنا متعلقہ عمل مکمل کرنا ہوگا،تاخیر کی صورت میں اضافی یا لیٹ فیس عائد کی جاسکتی ہے۔

کن پروگرامز میں داخلے؟

خزاں 2026 کے لیے میٹرک سائنس، انٹرمیڈیٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی بی اے اور بی ایڈ سمیت مختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک متعدد پروگرامز کا اعلان بھی کیا ہے۔

نئے طلبہ کے لیے ہدایت

نئے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں، یونیورسٹی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرانے کے عمل میں تاخیر نہ کریں اور آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت کارروائی مکمل کریں۔

جاری طلبہ بھی متحرک ہوں

وہ طلبہ جن کا داخلہ پہلے سے جاری ہے، وہ بھی سمسٹر خزاں 2026 کے لیے کورس رجسٹریشن اور فیس جمع کراسکتے ہیں، جاری طلبہ CMS پورٹل کے ذریعے کورس رجسٹریشن اور فیس چالان حاصل کرسکتے ہیں۔

24 اگست آخری موقع

یونیورسٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 24 اگست 2026 تک داخلہ، کورس رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کا عمل مکمل کرلیا جائے، کیونکہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد اضافی فیس یا دیگر مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

editor

Related Articles