اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے فضائی آپریشن کو بری طرح متاثر کردیا، 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے تیز ہواؤں کے باعث رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے ہوا کے شدید دباؤ میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔
طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی تیز ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں، جبکہ کھڑے بڑے طیارے بھی شدید ہواؤں سے متاثر ہوئے اور انہیں نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔ اچانک پیدا ہونے والی خراب موسمی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑی کٹوتی
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفان کے دوران چھوٹے طیارے اپنی جگہ پر برقرار نہ رہ سکے اور تیز ہواؤں کے باعث زمین سے اچھلتے ہوئے دور جا گرے۔ طیاروں کے اس طرح ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
طوفان کے باعث ایئرپورٹ پر موجود دیگر سامان بھی ہوا کے زور پر بکھرتا رہا، جبکہ بڑے طیاروں اور ایئرپورٹ کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
A storm knocked over four planes at Italy’s Forlì Airport
A powerful storm hit the airport. Three light aircraft were lifted off the runway and tossed around like toys. Another plane was blown off course while landing.
The airport was urgently closed for an hour until the storm… pic.twitter.com/3KoPdXrKYw
— NEXTA (@nexta_tv) August 23, 2026

