ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ مہدی مسکانی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران مشکل وقت میں ایران کی حمایت کرنے پر اے سی سی اور اس کے صدر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں مہدی مسکانی نے کہا کہ گزشتہ 1سال کے دوران ایران کو متعدد مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ امریکی حملے اور جارحیت کے باعث حالات مزید سنگین ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت کے نتیجے میں ایران کے متعدد طلبہ اور بچے بھی جان سے گئے، ایسے وقت میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ملنے والی ہمدردی اور حمایت ایرانی عوام کے لیے بہت اہم تھی۔

یہ بھی پڑھیں:برازیل کے سابق سٹار مشہور فٹبالر نےا سلام قبول کرلیا، ترک میڈیا کا دعویٰ

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ اے سی سی کی جانب سے ایران کی خیریت دریافت کرنا اور اظہار ہمدردی کرنا ان کے لیے قابل قدر ہے۔

مہدی مسکانی نے خصوصی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران اور دنیا کے دیگر خطوں میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل حمایت اور کوششیں کیں۔

ان کے مطابق محسن نقوی نے کھیل کے ذریعے سفارتی روابط کو فروغ دینے اور مشکل حالات میں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی کوشش کی، جسے وہ حقیقی معنوں میں اسپورٹس ڈپلومیسی کا عملی مظاہرہ سمجھتے ہیں۔

editor

Related Articles