فیک نیوز میں بھارتی میڈیا سب سے آگے‘، امریکی سفیر کا سخت تبصرہ

فیک نیوز میں بھارتی میڈیا سب سے آگے‘، امریکی سفیر کا سخت تبصرہ

بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور نے بھارتی ٹی وی میڈیا کے انداز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں سنسنی خیزی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ خبر، تجزیے اور حقیقت کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر نے بھارتی نیوز ٹاک شوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اوقات میں بیک وقت کئی افراد ایک دوسرے پر چیختے نظر آتے ہیں، ایسے پروگرام دیکھ کر سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نیوز شو ہے یا صرف شور شرابا۔

سرجیو گور کے مطابق بھارتی ٹی وی مباحثوں میں شرکا کی مسلسل مداخلت اور بلند آواز میں گفتگو کے باعث کسی بھی سنجیدہ موضوع کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:7 سال بعد شام کو امریکی دہشتگردی کی فہرست سے خارج کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ امریکا میں انہیں فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ محسوس ہوتا تھا، تاہم بھارتی میڈیا کے بعض پروگراموں کو دیکھنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ صورتحال یہاں بھی انتہائی سنگین ہے۔

امریکی سفیر کے ان تبصروں کے بعد بھارتی میڈیا کے انداز، سنسنی خیزی اور غیرمصدقہ خبروں کے حوالے سے بحث ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی وی چینلز پر ریٹنگ کی دوڑ، سیاسی بحث میں شدت اور غیرمصدقہ دعووں کے باعث صحافتی معیار متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا سے متعلق وسیع تر دعووں کو تمام اداروں پر یکساں طور پر لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

editor

Related Articles