مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ،پاکستان میں 52 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں منظور

مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ،پاکستان میں 52 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں منظور

وفاقی حکومت نے کینسر، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کے علاج سمیت 52 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں منظور کرلی ہیں، جس کے بعد ان ادویات کی مقامی مارکیٹ میں دستیابی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے قائم کابینہ کمیٹی نے کیا۔ کمیٹی کا حالیہ اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

حالیہ منظوری کے بعد حکومت گزشتہ 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 87 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں منظور کرچکی ہے۔ اس سے قبل اپریل 2026 میں 35 ادویات کی قیمتوں کی منظوری اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ناران جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب وادی کا نظارہ 8 ہزار فٹ بلندی سے ہوگا

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو اب نئی منظور شدہ 52 ادویات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا انتظار ہے، جس کے بعد وہ ان ادویات کی تیاری اور درآمد شروع کرسکیں گی۔ صنعتی ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی میں مزید ایک سے 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔

فارما انڈسٹری کے نمائندوں کے مطابق جدید علاج کی بعض ادویات کی قیمتیں مقرر نہ ہونے کے باعث ان کی دستیابی محدود تھی، جس سے کچھ مریضوں کو علاج سے محروم رہنا پڑا یا مہنگی اور غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی ادویات پر انحصار کرنا پڑا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین توقیر الحق کے مطابق اس فیصلے کا سب سے بڑا فائدہ مریضوں کو ہوگا، خصوصاً وہ افراد جو کینسر، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے جدید علاج کے محتاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کی باضابطہ منظوری سے مقامی دوا ساز کمپنیوں کے لیے ان ادویات کو دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج بھی اجلاس میں شریک تھے۔

کمیٹی کو ڈریپ کی جانب سے نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین، مشکل کیسز اور ضروری ادویات کی دستیابی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کیے جائیں، تاکہ مریضوں کے لیے ادویات قابل رسائی اور مناسب قیمت پر دستیاب رہیں اور دوا ساز صنعت کی مسلسل فراہمی بھی برقرار رہے۔

editor

Related Articles