اسپائیڈر مین کے سیکڑوں مداح ایک جگہ جمع، عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش ناکام

اسپائیڈر مین کے سیکڑوں مداح ایک جگہ جمع، عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش ناکام

امریکی شہر نیویارک میں مارول کے سیکڑوں مداحوں نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی، تاہم شرکا کی تعداد موجودہ گینیز ورلڈ ریکارڈ سے کم رہ گئی۔

یہ دلچسپ تقریب جمعرات کو نیویارک کامک کون کے دوران منعقد ہوئی، جس کا اہتمام کھلونے بنانے والی کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا تھا۔

تقریب کا مقصد ایک ہی مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔ منتظمین کی جانب سے تاحال شرکا کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ توڑنے کے لیے درکار تعداد پوری نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ساتھ خاتون کون تھیں؟ وائرل  ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، ایک مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کا موجودہ ریکارڈ 685 افراد کے پاس ہے۔یہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم ’اسپائیڈر مین ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘ کی ریلیز کے موقع پر قائم کیا تھا۔

اگرچہ نیویارک میں ہونے والی یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی، لیکن سیکڑوں مداحوں کی اسپائیڈر مین کے لباس میں شرکت نے تقریب کو ایک دلچسپ اور یادگار منظر بنا دیا۔

editor

Related Articles