نیلم منیر نے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی، نام بھی سامنے آگیا

نیلم منیر نے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی، نام بھی سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی، اداکارہ نے خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر اور ان کے شوہر محمد راشد پہلے بچے کے والدین بن گئے ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔

اب نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ تصویر میں اداکارہ کو اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر کی آخری ہارر فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمدللہ۔ میرا چھوٹا شہزادہ محمد حمدان، میری دعا قبول ہوئی، میری سب سے بڑی نعمت۔‘نیلم منیر کی اس خوشی میں مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز سرگرمیوں میں نسبتاً کم حصہ لینا شروع کردیا اور دبئی منتقل ہوگئیں۔

editor

Related Articles