سونے ایک ہی دن فی تولہ 15000سے بھی زائد سستا، ۔مارکیٹ ہل گئی

سونے ایک ہی دن فی تولہ 15000سے بھی زائد سستا، ۔مارکیٹ ہل گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا اچانک ہزاروں روپے سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 29 اگست کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 12 ہزار 946 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ ایک ہزار 179 روپے پر آگیا۔

یہ رواں سال پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی نمایاں ترین ایک روزہ کمیوں میں شامل ہے اور اس گراوٹ نے چند ہی گھنٹوں میں سونے کی قیمت کو تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی سطح سے مزید نیچے دھکیل دیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے پیچھے بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا تیزی سے نیچے آنا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا ایک ہی روز میں تقریباً 151 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4,454 ڈالر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین ہوشیار، ستمبر کا بجلی بل کتنا بھاری ہوگا ؟ بڑی خبر آ گئی

رپورٹس کے مطابق عالمی سونے کی قیمت میں حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے حوالے سے سخت پالیسی کے امکانات ہیں۔ امریکی فیڈ کے چیئرمین کی جانب سے مہنگائی پر مزید کام باقی ہونے کے اشاروں کے بعد سرمایہ کاروں نے شرح سود میں اضافے کے امکانات کو زیادہ اہمیت دینا شروع کردی، جس سے سونے پر دباؤ بڑھاوا

پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی منڈی سے الگ نہیں چلتی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ اور مقامی مارکیٹ کے پریمیم کو مدنظر رکھتے ہوئے صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ قیمت طے ہوتی ہے۔

اسی لیے عالمی قیمت میں بڑی کمی کا اثر پاکستان میں بھی فوری طور پر نظر آیا اور عالمی مارکیٹ میں تقریباً 151 ڈالر کی کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 397 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 112 روپے پر آگئی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles