ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شمالی اور جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1555 روپے ریکارڈ کی گئی۔
قیمت میں 10 روپے کمی
اعدادوشمار کے مطابق اس سے ایک ہفتہ قبل شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1565 روپے تھی، یوں ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 10 روپے یعنی 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی علاقوں میں بھی کمی
ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں بھی سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1539 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی علاقوں میں 8 روپے کمی
پیوستہ ہفتے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1547 روپے تھی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 8 روپے یعنی 0.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1532 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی میں 1535 روپے رہی۔
پنجاب کے مختلف شہر
گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1600 روپے، سیالکوٹ میں 1500 روپے، لاہور میں 1590 روپے، فیصل آباد میں 1550 روپے اور سرگودھا میں 1582 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی پنجاب میں قیمتیں
ملتان میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1591 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے ریکارڈ کی گئی،پشاور میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1573 روپے جبکہ بنوں میں 1490 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سندھ میں سیمنٹ کی قیمت
کراچی میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے رہی، جبکہ حیدرآباد میں 1519 روپے ریکارڈ کی گئی،سکھر میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1600 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1520 روپے جبکہ خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مجموعی صورتحال
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک کے شمالی اور جنوبی دونوں حصوں میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، تاہم مختلف شہروں میں قیمتوں میں واضح فرق برقرار رہا۔