اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ درخواستیں، رواں مالی سال قرضوں کی فراہمی کا ہدف دوگنا کردیا گیا

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ درخواستیں، رواں مالی سال قرضوں کی فراہمی کا ہدف دوگنا کردیا گیا

پنجاب حکومت نےاپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت ریکارڈ درخواستوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران ہی بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ہدف دوگنا کردیا، جبکہ پروگرام کے تحت اب تک 243 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابقاپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت کم ترین وقت میں 243 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے، جو پروگرام کی مقبولیت اور شہریوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی درخواستوں کا عکاس ہے۔

درخواستوں میں اضافہ

حکام کے مطابق شہریوں کی جانب سے پروگرام میں ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث حکومت نے رواں مالی سال کے دوران قرضوں کی فراہمی کا مقررہ ہدف دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس

یہ پیش رفت صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سامنے آئی، اجلاس میں ڈی جی پھاٹا، سی ای او اربن یونٹ اور بینک آف پنجاب کے حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :اپنا گھر اسکیم میں بڑا ریلیف، قرض کی منظور شدہ رقم میں بڑا اضافہ

دو لاکھ سے زائد قرضے منظور

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت منظور شدہ قرضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،حکام کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 45 ہزار 254 گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں۔

زیر التوا ادائیگیاں

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام زیر التوا ادائیگیاں فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کردی اور واضح کیا کہ قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مستحق خاندانوں کو سہولت

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کو اپنی باعزت اور محفوظ چھت فراہم کرنا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے بلاسود قرضے کی سہولت گھر کی تعمیر کا آسان اور شفاف راستہ ہے، جس سے مستحق خاندان اپنے گھر کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔

عوامی فلاح پر توجہ

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری خزانے کا رخ براہ راست عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کی طرف موڑ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری کیلئے فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

editor

Related Articles