آئیسکو کا 7 ستمبر کو مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری

آئیسکو کا 7 ستمبر کو مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث پیر 7 ستمبر کو ریجن کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق مینٹیننس اور دیگر ضروری کاموں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز سے سپلائی مقررہ اوقات میں عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بندش

اسلام آباد سرکل کے تحت 7 ستمبر کو اسکیم 2، ریحڑہ، شہزاد ٹاؤن، اسلام آباد کلب ون، کُری اور سی ایم پاک زونگ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

اسی طرح رحمان انکلیو، سدھرن اور وارس ویلی فیڈرز پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی معطل رہے گی، جبکہ پیر سوہاوہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں  بجلی بندش

راولپنڈی سٹی سرکل میں قدیر روڈ فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ٹیکسلا اور سنگجانی میں بندش

جی ایس او سرکل کے تحت 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان کے علاقوں میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پونچھ، 132 کے وی نیو واہ، بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

صارفین سے معذرت

آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش کے باعث صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق جاری کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی بھی مقررہ وقت سے قبل بحال کی جا سکتی ہے۔

آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ مینٹیننس کے دوران بجلی کی عارضی بندش کے حوالے سے تعاون کریں تاکہ ضروری کام بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles